ابنا: رامين مہمان پرست نے خليج فارس کے دوسرے جعلي نام کے استعمال پربعض ملکوں کے اصرار کا ذکر کرتےہوئےکہا کہ يہ اقدام خطے ميں قوميتي اختلافات کو ہوا دينےکے مترادف ہے-وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کيا کہ خليج فارس اوراس کا نام نہ صرف ايران کے تشخص کي علامت بن گيا ہے بلکہ يہ نام ان طاقتوں کے مقابلے ميں استقلال کي بھي علامت ہے جو ايران اور اس خطے کے ديگر ملکوں ميں مداخلت کي کوشش کرتي رہيں ہيں- رامين مہمان پرست نے کہا کہ دشمنوں نے ايران مخالف جنگ کو اپنے ايجنڈے ميں شامل کر رکھا ہے -ياد رہے کہ ايران کي ثقافتي انقلاب کونسل نے تيس اپريل کو خليج فارس کا قومي دن قرار ديا ہے - اس دن پرتگالي سامراج کو خليج فارس سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا تھا.
.......
/169